مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے بی بی سی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نفاذ پر عمل پیرا ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدہ، بین الاقوامی معاہدہ ہے جو مؤثر اور تعمیری ثابت ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آمانو نے امریکہ کی نئی حکومت کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی تک امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ قائم نہیں کیا ہے اور میں عنقریب امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن سے ملاقات کروں گا۔ آمانو نے کہا کہ ایران مشترکہ معاہدے پر عمل کررہا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اس پر نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمیں ایران کے ایٹمی پروگرام پر کوئی تشویش نہیں ہے ہمارے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
آپ کا تبصرہ